Book - حدیث 1078

کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ الْجُمُعَةِ بَابُ اللُّبْسِ لِلْجُمُعَةِ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ وَعَمْرٌو أَنَّ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيَّ حَدَّثَهُ أَنَّ مُحَمَّدَ ابْنَ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ، حَدَّثَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: >مَا عَلَى أَحَدِكُمْ إِنْ وَجَدَ –أَوْ: مَا عَلَى أَحَدِكُمْ إِنْ وَجَدْتُمْ- أَنْ يَتَّخِذَ ثَوْبَيْنِ لِيَوْمِ الْجُمُعَةِ, سِوَى ثَوْبَيْ مِهْنَتِهِ<. قَالَ عَمْرٌو: وَأَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ سَعْدٍ عَنِ ابْنِ حَبَّانَ عَنِ ابْنِ سَلَامٍ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ ذَلِكَ عَلَى الْمِنْبَرِ. قَالَ أَبو دَاود: وَرَوَاهُ وَهْبُ ابْنُ جَرِيرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ سَعْدٍ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.

ترجمہ Book - حدیث 1078

کتاب: جمعۃ المبارک کے احکام ومسائل باب: جمعہ کے لیے خاص لباس کا اہتمام جناب محمد بن یحییٰ بن حبان ( تابعی ) نے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” اگر ممکن ہو تو جمعہ کے لیے اپنے کام کاج کے کپڑوں کے علاوہ دو کپڑے اور بنا رکھنے میں کیا حرج ہے ؟ “ عمرو نے بسند ابن ابی حبیب ابن سلام ؓ سے بیان کیا کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو منبر پر یہ کہتے ہوئے سنا تھا ۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں ( اس کی ایک سند یوں بھی ہے ) کہ اسے وہب بن جریر اپنے والد سے وہ یحییٰ بن ایوب سے وہ یزید بن ابی حبیب سے وہ موسیٰ بن سعد سے وہ یوسف بن عبداللہ بن سلام سے وہ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں ۔
تشریح : افضل ہے کہ انسان خاص جمعہ کےلئے عمدہ کپڑے بنا رکھے اور استعمال کرے۔ افضل ہے کہ انسان خاص جمعہ کےلئے عمدہ کپڑے بنا رکھے اور استعمال کرے۔