Book - حدیث 1077

کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ الْجُمُعَةِ بَابُ اللُّبْسِ لِلْجُمُعَةِ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ وَعَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: وَجَدَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ حُلَّةَ إِسْتَبْرَقٍ تُبَاعُ بِالسُّوقِ، فَأَخَذَهَا، فَأَتَى بِهَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: ابْتَعْ هَذِهِ تَجَمَّلْ بِهَا لِلْعِيدِ وَلِلْوُفُودِ... ثُمَّ سَاقَ الْحَدِيثَ, وَالْأَوَّلُ أَتَمُّ.

ترجمہ Book - حدیث 1077

کتاب: جمعۃ المبارک کے احکام ومسائل باب: جمعہ کے لیے خاص لباس کا اہتمام جناب سالم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب ؓ نے ایک ریشمی جوڑا دیکھا جو بازار میں بیچا جا رہا تھا وہ انہوں نے لیا اور رسول اللہ ﷺ کے پاس لائے اور کہا : آپ اسے خرید لیں تاکہ عید اور وفود کے استقبال کے موقع پر زینت کے لیے زیب تن فرمایا کریں ۔ پھر حدیث بیان کی ( تاہم ) پہلی روایت زیادہ کامل ہے ۔