Book - حدیث 1060

کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ الْجُمُعَةِ بَابُ التَّخَلُّفِ عَنْ الْجَمَاعَةِ فِي اللَّيْلَةِ الْبَارِدَةِ أَوْ اللَّيْلَةِ الْمَطِيرَةِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ نَزَلَ بِضَجْنَانَ فِي لَيْلَةٍ بَارِدَةٍ، فَأَمَرَ الْمُنَادِيَ، فَنَادَى أَنِ: الصَّلَاةُ فِي الرِّحَالِ. قَالَ أَيُّوبُ وَحَدَّثَنَا نَافِعٌ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا كَانَتْ لَيْلَةٌ بَارِدَةٌ أَوْ مَطِيرَةٌ, أَمَرَ الْمُنَادِيَ، فَنَادَى: الصَّلَاةُ فِي الرِّحَالِ.

ترجمہ Book - حدیث 1060

کتاب: جمعۃ المبارک کے احکام ومسائل باب: سردی یا بارش کی رات میں جماعت سے پیچھے رہنا؟ جناب نافع سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عمر ؓ نے ( ایک سفر میں ) ضجنان مقام پر ٹھنڈی رات میں پڑاؤ کیا ۔ تو انہوں نے مؤذن کو حکم دیا ، اس نے اعلان کیا کہ نماز اپنے اپنے خیموں میں پڑھیں ۔ ایوب بیان کرتے ہیں کہ نافع نے سیدنا ابن عمر ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ جب کوئی رات ٹھنڈی یا بارش والی ہوتی تو مؤذن کو حکم فرماتے اور وہ اعلان کرتا کہ «الصلاة في الرحال» یعنی اپنے اپنے ڈیروں میں نماز پڑھو ۔
تشریح : ایسا اعلان کردینا مسنون ہے۔اور نمازیوں کے لئے مسجد میں آنے کی رخصت ہے۔لیکن اگر کوئی آنا چاہے تو اس کے لئے فضیلت ہے۔جیسے آئندہ احادیث سے واضح ہوگا۔ ایسا اعلان کردینا مسنون ہے۔اور نمازیوں کے لئے مسجد میں آنے کی رخصت ہے۔لیکن اگر کوئی آنا چاہے تو اس کے لئے فضیلت ہے۔جیسے آئندہ احادیث سے واضح ہوگا۔