کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ الْجُمُعَةِ بَابُ التَّشْدِيدِ فِي تَرْكِ الْجُمُعَةِ حسن صحيح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبِيدَةُ بْنُ سُفْيَانَ الْحَضْرَمِيُّ، عَنْ أَبِي الْجَعْدِ الضَّمْرِيِّ -وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ-، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: >مَنْ تَرَكَ ثَلَاثَ جُمَعٍ تَهَاوُنًا بِهَا, طَبَعَ اللَّهُ عَلَى قَلْبِهِ.
کتاب: جمعۃ المبارک کے احکام ومسائل
باب: جمعہ چھوڑ دینے کی وعید
سیدنا ابو الجعد ضمری ؓ ( صحابی ) سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جو شخص غفلت اور سستی سے تین جمعے چھوڑ دے اللہ تعالیٰ اس کے دل پر مہر لگا دیتا ہے ۔ “
تشریح :
دل پر مہر لگ جانا بہت بڑی بد نصیبی محرومی اور سزا ہے۔کہ انسان نیکی اور خیر کی توفیق سے محروم ہوجاتا ہے اس لئے بندے کو فورا ً اپنی اصلاح اور توبہ کرنی چاہیے۔
دل پر مہر لگ جانا بہت بڑی بد نصیبی محرومی اور سزا ہے۔کہ انسان نیکی اور خیر کی توفیق سے محروم ہوجاتا ہے اس لئے بندے کو فورا ً اپنی اصلاح اور توبہ کرنی چاہیے۔