Book - حدیث 1049

کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ الْجُمُعَةِ بَابُ الْإِجَابَةِ أَيَّةُ سَاعَةٍ هِيَ فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ ضعيف والمحفوظ موقوف حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي مَخْرَمَةُ يَعْنِي ابْنَ بُكَيْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ، قَالَ: قَالَ لِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ: أَسَمِعْتَ أَبَاكَ يُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي شَأْنِ الْجُمُعَةِ- يَعْنِي: السَّاعَةَ-؟ قَالَ: قُلْتُ: نَعَمْ، سَمِعْتُهُ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: >هِيَ مَا بَيْنَ أَنْ يَجْلِسَ الْإِمَامُ إِلَى أَنْ تُقْضَى الصَّلَاةُ. قَالَ أَبو دَاود: يَعْنِي عَلَى الْمِنْبَرِ.

ترجمہ Book - حدیث 1049

کتاب: جمعۃ المبارک کے احکام ومسائل باب: قبولیت کی گھڑی جمعہ کے روز کس وقت ہے؟ جناب ابوبردہ بن ابی موسیٰ اشعری بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ نے مجھ سے پوچھا : کیا آپ نے اپنے والد سے جمعہ کے بارے میں کچھ سنا ہے وہ رسول اللہ ﷺ سے حدیث روایت کرتے تھے یعنی قبولیت کی گھڑی کون سی ہے ؟ میں نے کہا : ہاں ! میں نے ان کو سنا ہے وہ کہتے تھے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو سنا آپ فرماتے تھے ” یہ گھڑی امام کے ( منبر پر ) بیٹھ جانے سے لے کر نماز مکمل ہونے تک کے مابین ہے ۔ “ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں : یعنی منبر پر ( بیٹھ جانے سے ) ۔
تشریح : مختلف روایات میں جمع وتطبیق کی ایک صورت یہ ہے کہ ساعت مختلف اوقات میں منتقل ہوتی رہتی ہے۔ مختلف روایات میں جمع وتطبیق کی ایک صورت یہ ہے کہ ساعت مختلف اوقات میں منتقل ہوتی رہتی ہے۔