Book - حدیث 1048

کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ الْجُمُعَةِ بَابُ الْإِجَابَةِ أَيَّةُ سَاعَةٍ هِيَ فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرٌو يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ أَنَّ الْجُلَاحَ مَوْلَى عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَهُ أَنَّ أَبَا سَلَمَةَ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَهُ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَال:َ >يَوْمُ الْجُمُعَةِ ثِنْتَا عَشْرَةَ –يُرِيدُ: سَاعَةً-، لَا يُوجَدُ مُسْلِمٌ يَسْأَلُ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ شَيْئًا, إِلَّا أَتَاهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ، فَالْتَمِسُوهَا آخِرَ سَاعَةٍ بَعْدَ الْعَصْرِ.

ترجمہ Book - حدیث 1048

کتاب: جمعۃ المبارک کے احکام ومسائل باب: قبولیت کی گھڑی جمعہ کے روز کس وقت ہے؟ سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ راوی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جمعہ کے دن میں بارہ گھڑیاں ہیں ، جو بھی مسلمان اس حالت میں پایا جائے کہ اللہ تعالیٰ سے کوئی سوال کرتا ہو تو اللہ تعالیٰ اسے وہ چیز عنایت فر دیتا ہے ، لہٰذا اسے عصر کے بعد کی آخری ساعت میں تلاش کرو ۔ “
تشریح : اس حدیث میں پیچھے مذکور حضرت عبد اللہ بن سلام رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بیان کی تایئد ہے۔کہ یہ ساعت قبول عصر کے بعد سورج کے غروب ہونے سے پہلے ہے۔ اس حدیث میں پیچھے مذکور حضرت عبد اللہ بن سلام رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بیان کی تایئد ہے۔کہ یہ ساعت قبول عصر کے بعد سورج کے غروب ہونے سے پہلے ہے۔