Book - حدیث 1041

کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ كَيْفَ الِانْصِرَافُ مِنْ الصَّلَاةِ حسن صحيح حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ هُلْبٍ -رَجُلٍ مِنْ طَيِّئٍ-، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ صَلَّى مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَكَانَ يَنْصَرِفُ عَنْ شِقَّيْهِ.

ترجمہ Book - حدیث 1041

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل باب: نماز کے بعد کس طرح اپنا رخ پھیرے؟ جناب قبیصہ بن ہلب طائی اپنے والد ہلب ؓ سے بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کے ساتھ نماز پڑھی تو آپ ﷺ اپنی دونوں اطراف سے ( مقتدیوں کی طرف ) پھرا کرتے تھے ۔ ( یعنی کبھی دائیں جانب سے اور کبھی بائیں جانب سے ) ۔