Book - حدیث 1040

کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ انْصِرَافِ النِّسَاءِ قَبْلَ الرِّجَالِ مِنْ الصَّلَاةِ صحيح خ لكنه جعل قوله وكانوا يرون مدرجا من قول الزهري حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ هِنْدِ بِنْتِ الْحَارِثِ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَلَّمَ مَكَثَ قَلِيلًا. وَكَانُوا يَرَوْنَ أَنَّ ذَلِكَ كَيْمَا يَنْفُذُ النِّسَاءُ قَبْلَ الرِّجَالِ.

ترجمہ Book - حدیث 1040

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل باب: نماز کے بعد عورتیں مردوں سے پہلے واپس ہوں ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ ؓا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب سلام کہہ لیتے تو تھوڑی دیر رکے رہتے ۔ اور صحابہ سمجھتے تھے کہ یہ اس لیے ہوتا تھا کہ عورتیں مردوں سے پہلے لوٹ جائیں ۔
تشریح : اسلامی معاشرے میں مردوں اور عورتوں کا بغیر پردے کے بے ہنگم از دعام اور میل جول قطعا پسندیدہ نہیں ہے۔ اور مسلمان وحضرات وخواتین کو چاہیے کہ شمے اوتہمت کے مواقع سے ہمیشہ دور رہیں اور اختلاط سے بچنے کی ہرممکن کوشش کریں۔ اسلامی معاشرے میں مردوں اور عورتوں کا بغیر پردے کے بے ہنگم از دعام اور میل جول قطعا پسندیدہ نہیں ہے۔ اور مسلمان وحضرات وخواتین کو چاہیے کہ شمے اوتہمت کے مواقع سے ہمیشہ دور رہیں اور اختلاط سے بچنے کی ہرممکن کوشش کریں۔