Book - حدیث 1039

کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ سَجْدَتَيْ السَّهْوِ فِيهِمَا تَشَهُّدٌ وَتَسْلِيمٌ شاذ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ فَارِسٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنِي أَشْعَثُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ خَالِدٍ يَعْنِي الْحَذَّاءَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِهِمْ، فَسَهَا، فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ، ثُمَّ تَشَهَّدَ، ثُمَّ سَلَّمَ.

ترجمہ Book - حدیث 1039

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل باب: سجدہ سہو میں تشہد اور سلام کا بیان سیدنا عمران بن حصین ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ان کو نماز پڑھائی اور بھول گئے تو دو سجدے کیے پھر تشہد پڑھا اور سلام پھیرا ۔
تشریح : اس میں سجدہ سہو کے سجدوں کے بعد تشہد پڑھنے اور پھرسلام پھیرنے کا ذکر ہے۔اس حدیث کی رو سے اس کا بھی جواز ہے۔تاہم شیخ البانی نے اس حدیث کو شاذ قرار دیا ہے۔ اس میں سجدہ سہو کے سجدوں کے بعد تشہد پڑھنے اور پھرسلام پھیرنے کا ذکر ہے۔اس حدیث کی رو سے اس کا بھی جواز ہے۔تاہم شیخ البانی نے اس حدیث کو شاذ قرار دیا ہے۔