Book - حدیث 1025

کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ إِذَا شَكَّ فِي الثِّنْتَيْنِ وَالثَّلَاثِ مَنْ قَالَ يُلْقِي الشَّكَّ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رِزْمَةَ، أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَيْسَانَ، عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمَّى سَجْدَتَيِ السَّهْوِ: الْمُرْغِمَتَيْنِ.

ترجمہ Book - حدیث 1025

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل باب: جب دو یا تین رکعات میں شک ہو تو شک کو چھوڑ دے جناب عکرمہ ، سیدنا ابن عباس ؓ سے راوی ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے سہو کے سجدوں کو شیطان کے لیے ذلت کا باعث بیان فرمایا ۔
تشریح : یعنی شیطان نے تو نماز ی کو بھلوانا چاہا۔ مگر اس نے مذید سجدے کر کے بھول چوک کی تلافی کرلی اور اللہ کے ہاں اور زیادہ قریب ہوگیا اس میں شیطان کی رسوائی ہے۔ یعنی شیطان نے تو نماز ی کو بھلوانا چاہا۔ مگر اس نے مذید سجدے کر کے بھول چوک کی تلافی کرلی اور اللہ کے ہاں اور زیادہ قریب ہوگیا اس میں شیطان کی رسوائی ہے۔