Book - حدیث 1022

کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ إِذَا صَلَّى خَمْسًا صحیح حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ ح، وحَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ وَهَذَا حَدِيثُ يُوسُفَ عَنِ الْحَسَنِ ابْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سُوَيْدٍ، عَنْ عَلْقَمَةَ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَمْسًا، فَلَمَّا انْفَتَلَ تَوَشْوَشَ الْقَوْمُ بَيْنَهُمْ، فَقَالَ: >مَا شَأْنُكُمْ؟< قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ! هَلْ زِيدَ فِي الصَّلَاةِ؟ قَالَ: >لَا<، قَالُوا: فَإِنَّكَ قَدْ صَلَّيْتَ خَمْسًا! فَانْفَتَلَ فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ، ثُمَّ سَلَّمَ، ثُمَّ قَال:َ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ أَنْسَى كَمَا تَنْسَوْنَ.

ترجمہ Book - حدیث 1022

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل باب: جب پانچ رکعتیں پڑھ جائے؟ سیدنا علقمہ سے روایت ہے انہوں نے بیان کیا کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود ؓ نے کہا : رسول اللہ ﷺ نے ہمیں پانچ رکعتیں پڑھا دیں ۔ جب آپ پھرے تو لوگ آپس میں چپکے چپکے سے باتیں کرنے لگے ۔ آپ ﷺ نے پوچھا : ” کیا بات ہے ؟ “ کہنے لگے : اے اللہ کے رسول ! کیا نماز میں اضافہ کر دیا گیا ہے ؟ فرمایا ” نہیں “ انہوں نے کہا : آپ نے پانچ رکعتیں پڑھائی ہیں ، تو آپ ﷺ مڑے اور دو سجدے کیے پھر سلام پھیرا اور فرمایا ” بلاشبہ میں بشر ہوں ، بھول جاتا ہوں جیسے تم بھول جاتے ہو ۔ “