Book - حدیث 1013

کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ السَّهْوِ فِي السَّجْدَتَيْنِ صحیح حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ أَبِي يَعْقُوبَ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ يَعْنِي ابْنَ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ صَالِحٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّ أَبَا بَكْرِ بْنَ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ بَلَغَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... بِهَذَا الْخَبَرِ. قَالَ وَلَمْ يَسْجُدِ السَّجْدَتَيْنِ اللَّتَيْنِ تُسْجَدَانِ إِذَا شَكَّ حَتَّى لَقَاهُ النَّاسُ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ وَأَخْبَرَنِي بِهَذَا الْخَبَرِ سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ... قَالَ وَأَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ. قَالَ أَبو دَاود: رَوَاهُ يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ وَعِمْرَانُ ابْنُ أَبِي أَنَسٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَالْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ جَمِيعًا، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ... بِهَذِهِ الْقِصَّةِ، وَلَمْ يَذْكُرْ أَنَّهُ سَجَدَ السَّجْدَتَيْنِ. قَالَ أَبو دَاود: وَرَوَاهُ الزُّبَيْدِيُّ عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ فِيهِ: وَلَمْ يَسْجُدْ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ.

ترجمہ Book - حدیث 1013

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل باب: سجدہ سہو کے احکام و مسائل ابن شہاب سے روایت ہے کہ ابوبکر بن سلیمان بن ابی حثمہ ( تابعی ) نے ان سے بیان کیا کہ ان رسول اللہ ﷺ سے یہ خبر پہنچی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ نے شک کی بنا پر کیے جانے والے سجدے اس وقت تک نہیں کیے جب تک کہ لوگوں نے مل کر نہیں بتایا - ابن شہاب کہتے ہیں کہ مجھے یہ حدیث سعید بن مسیب نے سیدنا ابوہریرہ ؓ سے بیان کی ( علاوہ ازیں ) کہا کہ مجھے ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن ، ابوبکر بن حارث بن ہشام اور عبیداللہ بن عبداللہ ( نے بھی سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت کی ہے ) ۔ امام ابوداؤد ؓ نے کہا : یحییٰ بن ابی کثیر اور عمران بن ابی انس نے ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن اور علاء بن عبدالرحمٰن سے بواسطہ اس کے والد کے روایت کی ہے اور یہ سب سیدنا ابوہریرہ ؓ سے یہ قصہ بیان کرتے ہیں اور اس میں دو سجدے کرنے کا ذکر نہیں ہے - امام ابوداؤد ؓ نے کہا : اور زبیدی نے زہری سے ، وہ ابوبکر بن سلیمان بن ابی حثمہ سے ، وہ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں اور اس میں کہا کہ آپ نے سہو کے دونوں سجدے نہیں کیے ۔