کتاب: زندگی سے ریٹائرمنٹ - صفحہ 12
کتاب میں یکجا کردیا گیا ہے۔
اللہ تعالیٰ کا بے پایاں شکر واحسان ہے کہ بندہ کے لیے جو کام تکلیف مالا یطاق کی نوعیت سے دوچار ہوتا ہے،وہ اپنی قدرت ورحمت سے ٹمٹماتے چراغ سحری میں اتنی توانائی عطا کردیتا ہے کہ بجھنے سے پہلے اپنی کار آمد جھلک دکھا دیا کرتا ہے۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس حقیر تحریری کاوش کو لوگوں کے لیے بھلائی کی ترغیب اور برائی سے ترہیب کا ذریعہ بنائے،آمین۔محترم قارئین سے التجا ہے کہ راقم الحروف کو دعائے خیر میں نہ بھولیں۔
عبد ضعیف
دعا گو ودعا جو
محمد اعظمی