کتاب: زندگی سے ریٹائرمنٹ - صفحہ 11
کو کتابی شکل دینے کا کام تردد وتذبذب کا شکار رہا،لیکن اچانک ماضی کے ایک واقعہ کی یاد نے ہماری ہمت بندھائی،جو یہ ہے،جامعہ عالیہ عربیہ مئو کے دفتر میں ایک دفعہ مولانا عبد الحکیم مجاز ؔاعظمی نے اصول حدیث کے موضوع پر مولانا محفوظ الرحمن فیضی حفظہ اللہ کی ایک آٹھ ورقی چھوٹی تقطیع والی تصنیف خاص انداز سے دکھائی،ہم نے مجازؔ صاحب سے پوچھا اس کو خاص طور سے دکھانے کا کیا مطلب ہے؟ مسکراتے ہوئے بولے ’’یہ جلد اول ہے۔‘‘
اس پر لطف لقبی جواب نے ہمیں حوصلہ وسہارا دیا کہ جو کچھ زیر قلم آچکا ہے اسے طباعت واشاعت کے مرحلے تک پہنچا کر منظر عام پر لایا جائے،اور قارئین کی نیک دعاؤں سے حسن خاتمہ کی امید کی جائے،یہ اور بات ہے کہ الفضل للمتقدم(اصول حدیث فیضی)
اس سلسلہ کی ایک کڑی یہ بھی ہے کہ ایک مرتبہ ہم نے صلاۃ جنازہ سے متعلق بعض رسمی عادات کا مختصر تحریری جائزہ لیا تھا،اور محترم مجاز ؔصاحب رحمہ اللہ کے حوالے کرکے اسے پمفلٹ کی شکل میں شائع کرنے کی خواہش کی تھی،لیکن انھوں نے ہمارے علم میں لائے بغیر اسے کتابی شکل دے دی،جس پر آج بھی ہم شرمسار ہیں۔
اس کتاب کا نام ’’زندگی سے ریٹائرمنٹ‘‘ اس لیے منتخب کیاہے کہ پہلی کتاب ’’لمحات موت‘‘ جن حضرات کی نظروں سے گذری ہے یا مطالعہ میں آئی ہے،وہ اس کو طبع ثانی نہ سمجھ لیں،اور مغالطہ کا شکار ہوکر اس کتاب سے بے نیاز ہوجائیں،اس لیے کہ اس میں موت سے متعلق جو احوال وکوائف بیان کیے گئے ہیں وہ ’’لمحات موت‘‘ میں مذکور نہیں ہیں،صرف اتنی سی بات ہے کہ ’’لمحات موت‘‘ میں ’’واثق باللہ‘‘ کے مذکورہ حالات مرض ومرگ کے ساتھ اضافہ شدہ حصے کو مربوط کرنے کے لیے اس