کتاب: زنا کی سنگینی اور اس کے برے اثرات - صفحہ 50
اسی طرح صہیونی وسائل اعلام بعض اسلامی ملکوں میں شرعی حدیں قائم کرنے پر شدید غصے کا اظہار اور زبردست تنقید کرتے ہیں حالانکہ شریعت کی پابندی قابلِ تعریف ہی نہیں، بلکہ قابلِ رشک ہے۔ چاہیے تو یہ تھا، کہ وہ بھی بعض اہلِ اسلام کی طرف سے شرعی حدود کی پابندی دیکھ کر، توریت میں بیان کردہ شرعی سزاؤں کو قائم کرتے، لیکن انھوں نے اعتراض اور تنقید کی راہ اختیار کی۔ {فَمَالِ ہٰٓؤُلَآئِ الْقَوْمِ لَا یَکَادُوْنَ یَفْقَہُوْنَ حَدِیْثًا[1] 
[1] ترجمہ: ان لوگوں کے لیے کیا ہے، کہ وہ بات سمجھنے کے قریب نہیں۔