کتاب: زنا کی سنگینی اور اس کے برے اثرات - صفحہ 306
واقعات کے اعتبار سے، امریکہ کے پہلے نمبر پر ہونے کا ذکر کرتے ہوئے انڈریو شابیرو لکھتے ہیں:
’’ایک حالیہ جائزے کے مطابق اکیس فیصد امریکی خواتین نے بتلایا، کہ وہ چودہ سال کی عمر (ہی) سے جنسی تشدد کا شکار ہوچکی ہوتی ہیں۔ اس تعداد کی سالانہ شرح میں تبدیلی سے حاصل شدہ اعداد و شمار، سرکاری طور پر درج کیے گئے حادثات ،کی شرح سے دس گنا سے بھی زیادہ ہوں گے۔‘‘[1]
’’ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں ہر آٹھ منٹ بعد ایک لڑکی اغوا کی گئی۔ ۱۹۷۷ء میں اغواء کے ۰۲۲,۶۳ جرائم کا ارتکاب ہوا۔‘‘[2]
اس رپورٹ کے حوالے سے قارئین کرام کی توجہ حسبِ ذیل تین باتوں کی جانب مبذول کروانا چاہتا ہوں:
ا: جب رپورٹ کردہ اغوا کے جرائم کی تعداد اس قدر زیادہ تھی، تو غیر رپورٹ کردہ جرائم کی تعداد کس قدر ہوگی؟
ب: اگر ۱۹۷۷ء میں اغوا کے جرائم کی تعداد اتنی زیادہ تھی، تو آج ۳۵ سال بعد یہ کس قدر زیادہ ہوں گے؟
[1] "The Day America Told The Truth" p.7.
اقتباس کے الفاظ حسبِ ذیل ہیں:
"The ideal of childhood is ended. A startling percentage of American children actually lose their virginity before the age of thirteen. They're losing their childhood, all of their innocence, in other ways as well."
[2] "The Day America Told The Truth" p.128.
اقتباس کے الفاظ یہ ہیں:
"Child abuse isn't the only epidemic across this country. There is another serious problem …date rape… and the numbers are huge.
Projected nationally, that figure means that as many as 19 million women have been the victim of date rape in America."