کتاب: زنا کی سنگینی اور اس کے برے اثرات - صفحہ 296
بوکینن مزید لکھتے ہیں: ’’ان چار واضح اور موجود خطرات میں سے سب سے فوری اور سنگین خطرہ مغرب میں آبادی (کی کمی) کا مسئلہ ہے۔‘‘[1] اس بارے میں پیٹرک جے۔ بوکینن کی کتاب ہی سے تین اقتباسات ملاحظہ فرمائیے: ا: ’’اگر امریکی اپنی تہذیب و ثقافت کی حفاظت چاہتے ہیں، تو امریکی عورتوں پر لازم ہے، کہ وہ مزید بچے جنم دیں۔‘‘[2] ب: ’’امریکہ کو مزید مزدوروں کی ضرورت نہیں۔ امریکہ کو مزید بچوں کی ضرورت ہے۔‘‘[3] ج: ’’مغرب کی موت روکنے کے لیے صرف ایک ہی طریقہ ہے اور وہ یہ ہے، کہ مغربی خواتین اس سوچ کی طرف پلٹ آئیں، جس سے وہ بظاہر کنارہ کش ہوچکی
[1] "The Death of the West" p18. اقتباس کے الفاظ حسبِ ذیل ہیں: "The Observer is mistaken. The honor of being the first nation to voluntarily turn its majority indigenous population into a minority will go to the United States. President Clinton predicted it would happen by 2050, half a century before Great Britain." [2] "The Death of the West" p.20. اقتباس کے الفاظ حسب ذیل ہیں: "But something has happened to Japan. She, too, has begun to die. Japan's birthrate is half what it was in 1950. Her population is projected to crest soon at 127 million, but fall to 104 million by 2050."