کتاب: زنا کی سنگینی اور اس کے برے اثرات - صفحہ 254
اسی رپورٹ میں یہ بھی ہے: ’’۲۰۰۷ء میں کولمبیا (Columbia) اور میسیسیپی (Mississippi) کے ضلعوں میں شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی شرح سب سے زیادہ تھی۔ (پہلے میں) ۵۹ فیصد اور (دوسرے میں) ۵۴ فیصد تھی۔‘‘[1] "Out-of-wedlock births hit record high." [دائرہ شادی سے باہر پیدائشوں میں تاریخی اضافہ] اسی رپورٹ میں ہے: ’’گزشتہ ماہ (قومی مرکز برائے اعدادو شمار صحت) کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ۲۰۰۷ء میں ریاست ہائے متحدہ میں ۴۰ فیصد بچوں کو غیر شادی شدہ ماؤں نے جنم دیا۔ ۴۳ لاکھ نوزائیدہ بچوں میں سے ۱۷ لاکھ دائرہ شادی سے باہر پیدا ہوئے۔ ان بچوں کی تعداد پانچ سال پہلے دائرہ شادی سے باہر جنم لینے والے بچوں کے مقابلے میں ۲۵ فیصد سے زیادہ تھی۔‘‘[2]
[1] رپورٹ کے تیار کنندہ گارڈینر ہیرس (Gardiner Harris)۔ [2] رپورٹ کے الفاظ یہ ہیں: "Washington_ Unmarried mothers gave birth to 4 out of every 10 babies born in the United States in 2007, a share that is increasing rapidly both here and abroad, according to government figures released Wednesday." [3] رپورٹ کے الفاظ حسبِ ذیل ہیں: "Out of wedlock births are also rising in much of the Industrial worlds: in Iceland, 66 percent of children are born to unmarried mothers; in Sweden, the share is 55 percent."