کتاب: زنا کی سنگینی اور اس کے برے اثرات - صفحہ 253
"Out-of-Wedlock Birthrates Are Soaring, U.S. Reports." [دائرہ شادی سے باہر شرحِ پیدائش میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ ریاست ہائے متحدہ کی رپورٹس] [1] ۱۳ مئی ۲۰۰۹ء کو نیویارک ٹائمز میں [قومی مرکز برائے اعداد و شمار صحت] کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ شائع ہوئی۔ واشنگٹن: ’’ریاست ہائے متحدہ میں ۲۰۰۷ء میں ہر دس نوزائیدہ بچوں میں سے چار کو غیر شادی شدہ ماؤں نے جنم دیا۔ بروز بدھ نشر کیے جانے والے سرکاری اعدادو شمار کے مطابق اس بات میں اندرون اور بیرونِ ملک تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔‘‘[2] اسی رپورٹ میں ہے: ’’صنعتی دنیا کے ایک بڑے حصے میں شادی کے بغیر بچوں کی پیدائش میں اضافہ ہورہا ہے۔ آئس لینڈ میں ۶۶ فیصد بچے غیر شادی شدہ ماؤں کے ہاں پیدا ہوتے ہیں، سویڈن میں یہ شرح ۵۵ فیصد ہے۔‘‘[3]
[1] رپورٹ میں ہے: She said out of wedlock childbearing is: "one of the leading causes of poverty among both women and children." [2] رپورٹ میں ان کے الفاظ درجِ ذیل ہیں: "Women don't think men are necessary. Therefore, they are unwilling to go to the effort required to be in a relationship with a man." [3] رپورٹ میں ان کے الفاظِ حسبِ ذیل ہیں: "People have come to believe that independence is a good, even for children and mothers. This is a false belief that people are acting on, in spite of the pain it causes them, because they have been convinced that it is a good thing."