کتاب: زنا کی سنگینی اور اس کے برے اثرات - صفحہ 252
and Family) کی مؤسسہ اور صدر ڈاکٹر جینیفر روبیک مورس (Dr. Jennifer Roback Morse) نے اس صورتِ حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا:
(شادی کے دائرے سے باہر بچوں کی پیدائش) ’’خواتین اور بچوں دونوں میں غربت کا ایک سرِفہرست سبب ہے۔‘‘[1]
ڈاکٹر مورس نے مزید کہا:
’’خواتین مردوں کو ضروری نہیں سمجھتیں۔ اسی لیے وہ کسی ایک مرد کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے لیے کوشش کرنے پر آمادہ نہیں۔‘‘[2]
انھوں نے مزید کہا:
’’لوگوں کا یہ اعتقاد ہوگیا ہے، کہ آزادی، حتیٰ کہ بچوں اور ماؤں کے لیے بھی، ایک اچھی چیز ہے۔ وہ اس اعتقاد کی وجہ سے حاصل ہونے والی اذیت کے باوجود اسی کے مطابق عمل کر رہے ہیں، کیونکہ وہ اس کے اچھے ہونے کا یقین کرچکے ہیں، حالانکہ وہ جھوٹ ہے۔‘‘[3]
[1] رپورٹ کے اصل الفاظ درجِ ذیل ہیں:
The number and percent of births to unmarried women "each increased to historic levels".
The total number of births to unmarried women increased about one percent from 1,714,643 in 2007 to 1,727,950 in 2008.
About 40.6 percent of children were born to an unmarried mother in 2008 an increase from 39.7.