کتاب: زنا کی سنگینی اور اس کے برے اثرات - صفحہ 224
بیماری ہے۔ ایڈز کی بیماری والے لوگ صرف خود ہی مبتلائے مصیبت نہیں ہوتے، بلکہ یہ بیماری ان کے کنبوں اور معاشروں پر بھی حملہ آور ہوتی ہے۔ ایک کروڑ اڑتالیس لاکھ بچے اپنے والدین یا دونوں میں سے ایک کو اس مرض کی وجہ سے کھوچکے ہیں، یہ بیماری لوگوں کو کام کاج کرنے کے زمانۂ عروج میں نشانہ بناتی ہے، جس وجہ سے یہ وہاں کے بہت سے ممالک میں معاشی ترقی کے لیے ایک چیلنج کی حیثیت اختیار کرچکی ہے۔‘‘[1] ’’عالمی تنظیم صحت () نے اندازہ لگایا ہے، کہ دنیا میں (gonorrhea) کے چھ کروڑ بیس لاکھ کیس سالانہ ہوتے ہیں۔‘‘[2]
[1] المرجع السابق ۱/۶۹۳۔ اصل اقتباس درجِ ذیل ہے: "The first cases of AIDS were described in 1981 and the number of reported cases increased rapidly. The first 100,000 AIDS cases were reported during an 8-year period, whereas the second 100,000 cases were reported in a 2-year period. At the turn of millennium, it is estimated that more than 40 million people have been infected world-wide, with approximately 14 million deaths."