کتاب: زنا کے قریب نہ جاؤ - صفحہ 4
ہے کہ وہ اس کتاب کو میرے لیے، جس نے اسے پڑھایا جو اسے پڑھے گا اس کے لیے اس دن ذریعہ نجات بنادے، جس دن نہ مال ہی کچھ فائدہ دے سکے گا اور نہ بیٹے ہاں جو شخص اللہ کے پاس پاک دل لے کر آیا(وہ بچے جائے گا) اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس طبع میں دو باتوں کا میں نے بطورِ خاص اہتمام کیا ہے۔(۱)صحیح بخاری و صحیح مسلم کے سوا دیگر کتب سے میں نے جو احادیث نقل کی ہیں، ان کے بارے میں علماء کے حکم کو بھی ذکر کردیا ہے۔(۲)کتاب سے تمام ضعیف احادیث کو حذف کردیا ہے۔ میں ہر اس شخص کے لیے شکر گزار ہوں، جس نے کتاب کے بارے میں کوئی مشورہ دیا یا اپنی رائے سے نوازا، اللہ تعالیٰ سب کو دونوں جہانوں کی بہترین جزاء سے سرفراز فرمائے۔ میں اپنے رب تعالیٰ کے حضور دست بدعاء ہوں کہ وہ میرے دونوں عزیز بیٹوں حافظ حماد الٰہی اور حافظ سجاد الٰہی اور دونوں عزیز بیٹیوں کو جزاء خیر سے نوازے کہ انھوں نے اس کتاب کی مراجعت کے سلسلے میں میرے ساتھ تعاون کیا، اہلیہ محترمہ اور تمام بچوں ہی کے لیے شکرو دعاء ہے کہ انھوں نے تدریس و تالیف میں میری مصروفیات کا خواب خیال رکھا، اللہ تعالیٰ سب کو دنیا و آخرت کی بہترین جزاء عطا فرمائیں۔ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلیٰ نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلیٰ آلِہٖ وَأَصْحَابِہٖ وَأَتَّبَاعِہٖ وَبَارِکْ وَسَلَّمْ۔ فضل الٰہی ریاض،السعودیۃ العربیۃ ۲۹ ؍ ۱۰ ؍ ۱۴۲۱ ھ