کتاب: زنا کے قریب نہ جاؤ - صفحہ 29
مطلب دوم عیسائیت نے زنا کو حرام قرار دیا ہے ۸۔ زنا کبیرہ گناہوں میں سے ہے ۹۔ زانیوں کی سزا ۱۰ زنا کے مقدمات سے اجتناب کا حکم ۱۱۔ زانیوں کی دنیوی سزا ۸۔ زنا کبیرہ گناہوں میں سے ہے: عیسائی مذہب میں بھی زنا کو کبیرہ گناہوں میں شمار کیا جاتا ہے، انجیل کی بہت سی آیات میں اس کی ممانعت آئی ہے۔ دس احکام(The Ten Commaondment)کے ضمن میں بھی ایک آیت میں زنا کی ممانعت آئی ہے، جس کا ترجمہ یہ ہے: ’’توحکموں کو جانتا ہے، قتل نہ کر، زنا نہ کر، چوری نہ کر، جھوٹی گواہی نہ دے… ‘‘[1] بقول ان دس احکام میں سے کسی ایک کی بھی مخالفت کرنے والے کے بارے میں انجیل میں ہے: ’’پس جو کوئی ان چھوٹے سے چھوٹے حکموں میں سے بھی کسی کو توڑے گا اور لوگوں کو بھی یہی سکھائے گا، وہ آسمان کی بادشاہی میں سب سے چھوٹا کہلائے گا لیکن جو ان پر عمل کرے گا اور ان کی تعلیم دے گا وہ آسمان کی بادشاہی میں بڑا کہلائے گا۔‘‘ [2]
[1] الکتاب المقدس ۳/۱۳۶، انجیل لوقا، فصل ۱۸، آیت ۲۰، طبع مطبع المرسلین الیسوعین، بیروتر، ۱۸۸۳ء. [2] حوالہ مذکور ۳/۸، انجیل متی ، آیت ۱۹۔۳۰.