کتاب: زنا کے قریب نہ جاؤ - صفحہ 15
ظہار کے حکم کے لیے قانون سازی۔ فصل سوم: ان تدابیر سے متعلق ہے، جو شادی کے بدکاری کا سبب بنے میں حائل ہیں۔ یہ فصل ان آداب پر مشتمل ہے، جنھیں شادی میں ملحوظ رکھنا واجب ہے۔ نیز اس میں بیان کیا گیا ہے کہ شادی کے بندھن کو ختم کرنا آسان اور کسی دوسری عورت سے شادی کرنا جائز ہے۔ چوتھا باب اس کا عنوان ہے:’’ اسلامی محاول تیار کرنے کے لیے کام ‘‘، اس باب میں دو فصلیں ہیں: فصل اوّل: یہ فصل تدابیر عامہ سے متعلق ہے اور یہ تدابیر ایمان کی مضبوطی، تکافل اجتماعی، منشیات، گانے اور آلاتِ موسیقی کی حرمت، اقامت حدود، ان کے علی الاعلان نفاذ، حد قذف اور روزے پر مشتمل ہیں۔ فصل دوم: یہ فصل عورت سے متعلق تدابیر پر مشتمل ہے، اس میں عورت کے گھر ہی میں رہنے، گھر سے باہر نکلنے کی صورت میں عورت کے لیے جن آداب کی پابندی واجب ہے اور عورت کے گھر سے باہر نکلنے کی صورت میں مردوں کے لیے، جن امور کی پابندی واجب ہے، ان کا ذکر کیا گیا ہے۔ ۵۔ شکر و دعاء: شکر اور سب طرح کی تعریف اللہ حکیم و خبیر ہی کی ذات پاک کے لیے ہے، جس