کتاب: زنا کے قریب نہ جاؤ - صفحہ 14
دوسرا باب
اس کا عنوان ہے:’’ جنسی خواہش کی تکمیل کے لیے نکاح کی طرف راہنمائی ‘‘، اس باب میں تین فصلیں ہیں:
فصل اوّل:
اسلام نے نکاح کی ترغیب دی ہے اور تجرد کی زندگی سے منع کیا ہے۔
فصل دوم:
نکاح کے رستے میں حائل مشکلات کا ازالۂ خواہ ان کا تعلق حقیقی فقر سے ہو یا مصنوعی فقر سے
فصل سوم:
خاندانی زندگی میں الفت و محبت کے عام کرنے کے لیے تدابیر، خواہ ان کا تعلق شادی سے پہلے ہو یا شادی کے بعد۔
تیسرا باب
اس باب کا عنوان ہے:’’ نکاح کے لیے صحیح راستے کا نقشہ ‘‘، یہ باب بھی تین فصلوں پر مشتمل ہے:
فصل اوّل:
نکاح اور زنا میں فرق کرنے والے امور، نکاح علی الاعلان، ولی کی شرط، زنا سے مشابہہ نکاح کی صورتوں کی حرمت۔
فصل دوم:
بیوی سے متعلق ایسی ضمانتیں، جو اسے بدکاری سے دور رکھیں، شوہر کی غیر محدود مدت تک عدم موجودگی، مفقود کی بیوی کا حکم، مدت طلاق کی تحدید، مدتِ ایلاء کی تحدد،