کتاب: زنا کے قریب نہ جاؤ - صفحہ 13
یہ صورت ہے کہ وہ شریعت بیضاء کی پاکیزہ تعلیمات پر عمل کرے اور اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے فرمان پر لبیک ہے۔
اللہ تعالیٰ کی توفیق سے قارئین کرام ہمارے اس مقالہ میں ملاحظہ کریں گے کہ قرآنِ کریم، احادیث نبویہ شریفہ اور فقہاء و ائمہ کرام کے اجتہادات نے انسانیت کی خیر و بھلائی کا ایک ایسا چشمہ پیش کیا ہے، جس کے سوتے کبھی خشک نہیں ہوتے، اس کا قصد کرنے والا ہر تشنہ لب سیر ہوجاتا ہے، یہ راہنمائی کا ایسا چراغ ہے، جس کا شعلہ کبھی ماند نہیں پڑے گا، اس سے راہنمائی حاصل کرنے والا کبھی نہیں بھٹکے گا۔ اسلامی شریعت کے پیش کردہ حل انسانیت کے سامنے ہیں، اگر وہ چاہے تو انھیں اختیار کرکے امن و سلامتی حاصل کرلے اور اگر چاہے تو انھیں ترک کرکے … اللہ کرے کہ ایسا نہ ہو … تباہی و بربادی کا کو اختیار کرلے۔
۴۔ مقالہ کا خاکہ:
یہ مقالہ چار ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر باب حسب ذیل موضوع پر مشتمل ہے:
پہلا باب
اس کا عنوان ہے:’’ زنا کی سنگینی اور اس کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے اثرات ‘‘، اس باب میں دو فصلیں ہیں:
فصل اوّل:
تینوں ادیان سماویہ میں زنا حرام ہے۔
فصل دوم:
زنا کے اثرات و نتائج:جنسی امراض کا پھیلنا، صحت کی کمزوری، جرائم کی کثرت، خاندانی نظام کی ٹوٹ پھوٹ اور شرح پیدائش میں کمی۔