کتاب: زنا کے قریب نہ جاؤ - صفحہ 104
جبڑوں کے درمیان ہے اور جو دونوں ٹانگوں کے درمیان ہے، یہ حدیث موطأ اور دیگر کتب میں ہے۔ [1] حافظ ابن ابی شیبہ نے طاؤس سے روایت کیا ہے کہ جوان آدمی کا دین اس وقت تک مکمل نہیں ہوتا، جب تک وہ شادی نہ کرے۔ [2] یہ تمام احادیث نکاح کی ترغیب پر مشتمل ہیں۔ [3] ۶۔ بیوی سے معاشرت باعث اجر و ثواب ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نکاح کی ترغیب دیتے ہوئے، دائرۂ نکاح کے اندر رہ کر جنسی تعلقات کے ادا کرنے پر اجر و ثواب بیان فرمایا ہے۔ امام مسلم نے ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے کسی کا(اپنی بیوی سے)جماع کرنا بھی صدقہ ہے۔ صحابہ نے عرض کیا:یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم میں سے ایک شخص اپنی شہوت کو پورا کرتا ہے، تو کیا اس میں بھی اجر و ثواب ہے؟ آپ نے فرمایا:یہ بتاؤ کہ اگر وہ حرام ذریعے سے یہ کام کرتا تو کیا اس میں گناہ نہ ہوتا؟ اسی طرح حلال ذریعہ سے اس کام کے کرنے میں اجر و ثواب ہے۔ [4]
[1] تفسیر القرطبی ۹/ ۳۲۷. [2] مصنف ابن ابی شیبہ ۴/ ۱۲۷، ط:الدار السلفیۃ، ہند، ۱۳۹۹ھ. [3] حدیث میں آنے والا لفظ ’’ بضع ‘‘ باء کے ضمہ کے ساتھ ہے، اس کا اطلاق جماع پر بھی ہوتا ہے اور شرم گاہ پر بھی، یہاں دونوں معنی مراد لینا صحیح ہیں. [4] صحیح مسلم ۲/ ۶۹۷۔ ۶۹۸.