کتاب: ذکر مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم - صفحہ 67
درود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر پیش ہوتا ہے
٭ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
لَا تَجْعَلُوا بُیُوتَکُمْ قُبُورًا، وَلَا تَجْعَلُوا قَبْرِي عِیدًا، وَصَلُّوا عَلَيَّ؛ فَإِنَّ صَلَاتَکُمْ تَبْلُغُنِي حَیْثُ کُنْتُمْ ۔
’’اپنے گھروں کو قبرستان مت بنائیں ، نہ ہی میری قبر کو میلہ بنانا، مجھ پر درود پڑھیں ، آپ جہاں بھی ہوں گے، درود مجھ تک پہنچتا رہے گا۔‘‘
(مسند أحمد : 2/367،ح : 8790؛ سنن أبي داوٗد : 2042، واللّفظ لہٗ، وسندہٗ حسنٌ)
حافظ نووی رحمہ اللہ (الاذکار ص 106، خلاصۃ الاحکام : 1/440) اور حافظ ابن حجر رحمہ اللہ (فتح الباری : 6/488) نے اس کی سند کو ’’صحیح‘‘ قرار دیا ہے۔
شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
ہٰذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ، فِإِنَّ رُوَاتَہٗ کُلَّہُمْ ثِقَاتٌ مَّشَاہِیرٌ ۔
’’اس کی سند حسن ہے، اس کے تمام راوی مشہور ثقہ ہیں ۔‘‘
(اقتضاء الصّراط المستقیم : 2/654)
٭ سیّدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: