کتاب: ذکر مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم - صفحہ 6
و قدرت اور ارادہ سے احاطہ نہیں کر سکتا۔ لیکن اللہ تعالیٰ کا یہ کرم ہے کہ بندوں کی جانب سے اس تھوڑی سی شکر گذاری اور ادائے حق پر خوشنودی کا اظہار فرما دیا ہے۔
درود ذکر الٰہی اور شکر ربانی اور اس نعمت و احسان کی معرفت کا ضامن ہے، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت سے بندوں پر فرمایا ہے۔ پس درود میں اللہ تعالیٰ کا ذکر بھی ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا بھی اور التجا بھی کہ اللہ تعالیٰ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسی جزا عطا فرمائے،جو آپ کے شایانِ شان ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اللہ تعالیٰ کی معرفت اور اس کے اسما و صفات کی پہچان کرائی۔ نیز اللہ تعالیٰ کی مرضیات و خوشنودی کے طریق بتلائے اور لوگوں کو خبردار کیا کہ اللہ تعالیٰ کے پاس پہنچنے اور سامنے حاضر ہونے کے بعد ہمارے ساتھ کیا کچھ معاملہ ہو گا۔ توگویا درود تمام ایمان پر حاوی ہے اور اسی میں وجود رب کا،جسے درود خواں پکار رہا ہے، اقرار بھی شامل ہے اور علم و سمع،قدرت و ارادہ اور دیگر صفات و کلام و ارسال رسول کی شہادت و تسلیم بھی ہے اور اسی میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھنا ان سب امور کی علم و تصدیق کا ضامن اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا مظہر ہے۔
اس کتاب میں درود کے فضائل اور احکام ومسائل قلم بند کیے گئے ہیں ، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس کاوش کو انسانوں کے لیے مفید ونافع بنائے، ہم گناہگاروں کو اپنے حبیب محمد کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت سے بہرہ مند فرمائے، آمین یارب العالمین۔
حررہ
غلام مصطفی ظہیر امن پوری
5482125۔0300