کتاب: ذکر مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم - صفحہ 37
رحمت فرمائی۔ محمد اور ان کی آل پر برکت فرما،جس طرح تُو نے ابراہیم پر برکت فرمائی۔‘‘
(صحیح البخاري : 4798، 6358)
6. سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں :
ہم نے عرض کیا : اللہ کے رسول!آپ پر درود کیسے پڑھیں ؟فرمایا :
اللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، وَبَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ وَبَارَکْتَ عَلٰی إِبْرَاہِیمَ وَآلِ إِبْرَاہِیمَ، إِنَّکَ حَمِیدٌ مَّجِیدٌ ۔
’’اللہ! محمداور ان کی آل پر رحمت وبرکت فرما، جیسے تُو نے ابراہیم اور ان کی آل پر رحمت وبرکت فرمائی ، بلاشبہ تُو قابل تعریف اور بڑی شان والا ہے۔‘‘
فرمایا:سلام تو آپ جانتے ہیں ۔‘‘
(شرح مشکل الآثار للطّحاوي : 3/75، وسندہٗ صحیحٌ)
حافظ ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
ہٰذَا الْإِسْنَادُ إِسْنَادٌ صَحِیحٌ عَلٰی شَرْطِ الشَّیْخَیْنِ ۔
’’ سند بخاری و مسلم رحمہما اللہ کی شرط پر صحیح ہے۔‘‘
(جلاء الأفہام : 44)
علامہ مقریزی رحمہ اللہ رماتے ہیں :
ہٰذَا الْإِسْنَادُ صَحِیحٌ عَلٰی شَرْطِ الْبُخَارِيِّ وَمُسْلِمٍ ۔
’’سندبخاری و مسلم رحمہما اللہ کی شرط پر صحیح ہے۔‘‘
(إمتاع الأسماع : 11/37)