کتاب: ذکر مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم - صفحہ 30
3. سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : صَعِدَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الْمِنْبَرَ، فَلَمَّا وَضَعَ رِجْلَہٗ عَلٰی مِرْقَاۃٍ قَالَ : ’آمِینَ‘، ثُمَّ صَعِدَ، فَقَالَ : ’آمِینَ‘، ثُمَّ صَعِدَ، فَقَالَ : ’آمِینَ‘، فَقَالَ : ’أَتَانِي جِبْرِیلُ، فَقَالَ : مَنْ أَدْرَکَ شَہْرَ رَمَضَانَ؛ فَمَاتَ فَلَمْ یُغْفَرْ لَہٗ؛ فَأَبْعَدَہُ اللّٰہُ، قُلْتُ : آمِینَ، قَالَ : وَمَنْ أَدْرَکَ أَبَوَیْہِ أَوْ أَحَدَہُمَا، فَمَاتَ فَلَمْ یُغْفَرْ لَہٗ؛ فَأَبْعَدَہُ اللّٰہُ، قُلْتُ : آمِینَ، قَالَ : وَمَنْ ذُکِرْتَ عِنْدَہٗ فَلَمْ یُصَلِّ عَلَیْکَ، فَأَبْعَدَہُ اللّٰہُ، قُلْتُ : آمِینَ‘ ۔ ’’رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر جلوہ افروز ہوئے۔ پہلی سیڑھی پر پاؤں رکھا، تو آمین کہا، دوسری سیڑھی پرقدم رکھا، تو آمین کہا،تیسری پر پہنچے تو پھر آمین کہا۔ ارشاد فرمایا : جبریل آئے تھے ،انہوں نے کہا :رمضان میں بھی جس کی مغفرت نہ ہو سکی اور وہ فوت ہو گیا ،اللہ اسے رحمت سے دور کردے۔ میں نے کہا : آمین ۔ دوسری سیڑھی پر جبریل : جو اپنے ماں باپ دونوں کو یا ایک کو پائے ،پھر اس حالت میں مر جائے کہ اس کی مغفرت نہ ہو سکے،تو اسے بھی اللہ تعالیٰ رحمت سے دُور کر دے۔ میں نے کہا : آمین تیسری سیڑھی پر آپ کا ذکر سن کر جو آپ پہ درود نہ پڑھے ، وہ بھی رحمت سے محروم ہو۔