کتاب: ذکر مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم - صفحہ 3
12. درود پڑھنے والا روزِقیامت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے قریب تر ہو گا۔
13. تنگ دست کے لیے درود صدقہ کے قائم مقام ہے۔
14. درود انسانی ضروریات پوری ہونے کابہترین ذریعہ ہے۔
15. درود پڑھنے والوں کو رحمتِ الٰہی اور فرشتوں کی دُعا نصیب ہوتی ہے۔
16. تزکیہ نفس کا باعث ہے۔
17. موت سے پہلے جنت کی بشارت مل جانے کا سبب ہے۔
18. قیامت کی ہولناکیوں سے نجات ملتی ہے۔
19. مجلس پاکیزہ ہو جاتی ہے اور روزِقیامت ایسی محفل حسرت نہیں ہو گی۔
20. درود شریف سے فقر و فاقہ ختم ہو جاتاہے۔
21. درود پڑھنے والے کو بخل سے نجات ملتی ہے۔
22. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بددعا سے بندہ محفوظ ہو جاتا ہے۔
23. درود آپ کو جنت کا راہی بناتاہے ۔
24. حمد و ثنا اور درود سے شروع کیا جانے والا کلام پایہ تکمیل تک پہنچتا ہے۔
25. درود برکت کا باعث ہے، ذات میں ،عمل اور عمر میں اور دیگر اسباب و مصالح میں ،درود پڑھنے والا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی آل کے لئے برکت کی دعا کرتا ہے۔ یہ دعا بہرحال مستجاب ہے اور جنس کے موافق جزا دی جاتی ہے۔
26. درود رحمت کا ذریعہ ہے۔ صلوٰۃ کا معنی یا تو رحمت ہے۔ یا رحمت صلوٰۃ کے لوازم و موجبات میں سے ہے، بہرحال اس سے رحمت الٰہیہ درود خواں پر نازل ہوتی ہے۔
درود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کے دوام و اضافے کا سبب ہے۔ یہ صفت مراتب ایمان