کتاب: ذکر مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم - صفحہ 25
الْخَیْرَاتِ، وَآخَرُ وَرَائَہٗ یَدْفَعُ عَنْہُ الْمَکَارِہَ، وَآخَرُ عِنْدَ نَاصِیَتِہٖ یَکْتُبُ مَا یُصَلِّي عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُبَلِّغُہٗ إِلَی الرَّسُولِ عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَامُ ۔
’’ہر مؤمن کے ساتھ پانچ فرشتے ہوتے ہیں ؛ ایک دائیں جانب، جو نیکیاں لکھتا ہے، دوسرابائیں جانب ،جو گناہ لکھتا ہے،تیسرا سامنے ،جو نیکیوں کی تلقین کرتا ہے،چوتھا پیچھے، جو اس سے تکالیف دور کرتا ہے اور پانچواں اس کے سامنے ہوتا ہے، جو اس کی طرف سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر پڑھے جانے والا درود لکھتا ہے اور اسے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچاتا ہے۔‘‘
(العِنایۃ للبابرتي : 1/321؛ الجوہرۃ النیّرۃ للحدّاد : 1/56؛ تبیین الحقائق للزّیلعي : 1/126 البحر الرّائق لابن نجیم : 1/256؛ مِنحَۃ السّلوک للعیني، ص 142؛ حاشیۃ الطحطاوي علی مراقي الفلاح : 1/275؛ مراقي الفلاح شرح نور الإیضاح للشرنبلالي، ص 102)
موضوع ،من گھڑت اور بے سندقصہ ہے۔
فائدہ نمبر 7 :
بیان کیا جاتا ہے کہ سیدہ حواء علیہا السلام کا حق مہر یہ مقرر کیا گیا کہ سیدنا آدم علیہ السلام نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتِ گرامی پر درود پڑھیں ۔
(بُستان الواعظین لابن الجوزي، ص 307، بحار الأنوار للمجلسي الرافضي : 33/15)
جھوٹ ہے، باوجود بسیار کوشش کے، اس کی سند پر اطلاع نہیں ہو سکی۔
فائدہ نمبر 8 :
مولانامحمد زکریا صاحب نے ایک خواب نقل کیا ہے :