کتاب: ذکر مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم - صفحہ 2
کتاب: ذکر مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم
مصنف: غلام مصطفٰی ظہیر امن پوری
پبلیشر: سلفی تحقیقی لائبریری
ترجمہ:
مقدمہ
درود کے فوائد وثمرات
درود وسلام پیغمبر اسلام سے اظہارِ محبت کا بے مثال و منفرد انداز ہے، اس کے بے پناہ فوائد وثمرات بھی ہیں ، علامہ ابن قیم رحمہ اللہ نے چند ثمرات جلیلہ بیان کئے ہیں :
1. اللہ تعالیٰ کی اطاعت و فرماں برداری حاصل ہوتی ہے۔
2. اللہ عزوجل کے ساتھ درود میں موافقت ہوتی ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ ہمارا اور اللہ تعالیٰ کا درود مختلف معانی و مطالب رکھتا ہے۔ہمارے درود کا معنی دعا اور سوال ہے اور اللہ تعالیٰ کے درود سے مراد ثنا و شرف کا بیان ہے۔
3. فرشتوں کے عمل سے مطابقت نصیب ہو تی ہے۔
4. دس رحمتیں ملتی ہیں ۔
5. دس درجات بلند ہو تے ہیں ۔
6. نامہ اعمال میں دس نیکیاں لکھ جاتی ہیں ۔
7. دس گناہ مٹا دیے جاتے ہیں ۔
8. دعا قبول ہوتی ہے۔
9. نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت نصیب ہو گی۔
10. درود گناہوں کی مغفرت کا سبب ہے۔
11. درود انسان کے غم و اَلم کا مداوا ہے۔