کتاب: ذکر مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم - صفحہ 192
نیکی پر زیادہ حریص ہو گا۔ حالانکہ اگر یہ نیکی کے کام ہوتے تو سلف صالحین ان کو جانتے ہوتے۔ یہ بات مسلم ہے کہ وہ سب سے بڑھ کر عقل مند اور عالم تھے۔‘‘ (المدخل : 4/278) الحاصل : آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر سن کر درود کے لیے کھڑا ہونا جائز نہیں ،بل کہ بدعت ہے۔ اگر یہ نیکی کا کام ہوتا، تو صحابہ وتابعین اور ائمہ دین اس سے قطعاً غافل نہ رہتے۔ ٭٭٭٭٭