کتاب: ذکر مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم - صفحہ 18
لوگوں نے کہا : آپ ہمیں وہ الفاظ سکھا دیجیے۔ فرمایا: پڑھیں :
اَللّٰہُمَّ اجْعَلْ صَلَاتَکَ، وَرَحْمَتَکَ، وَبَرَکَاتِکَ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِینَ، وَإِمَامِ الْمُتَّقِینَ، وَخَاتَمِ النَّبِیِّینَ، مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ وَرَسُولِکَ، إِمَامِ الْخَیْرِ، وَقَائِدِ الْخَیْرِ، وَرَسُولِ الرَّحْمَۃِ، اللّٰہُمَّ ابْعَثْہُ مَقَامًا مَحْمُودًا، یَغْبِطُہٗ بِہِ الْـأَوَّلُونَ وَالْآخِرُونَ، اللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ، وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی إِبْرَاہِیمَ، وَعَلٰی آلِ إِبْرَاہِیمَ، إِنَّکَ حَمِیدٌ مَّجِیدٌ، اللّٰہُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ، وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی إِبْرَاہِیمَ، وَعَلٰی آلِ إِبْرَاہِیمَ، إِنَّکَ حَمِیدٌ مَّجِیدٌ ۔
اے اللہ! تُو سید المرسلین، امام المتقین اور خاتم النبیین،جناب محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر رحمتیں اور برکتیں نازل فرما،جو تیرے بندے ورسول،امام الخیر،قائد الخیر اور رسولِ رحمت ہیں ۔اللہ!انہیں مقامِ محمود پر فائز فرما،جس پراولین و آخرین رشک کریں گے۔ اللہ!محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی آل پر اس طرح رحمت فرما،جس طرح ابراہیم علیہ السلام اور ان کی آل پر فرمائی تھی،بلاشبہ تُو ہی قابل تعریف اور بزرگی والا ہے۔ اللہ! محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی آل پر اس طرح برکت فرما،جس طرح تُو نے ابراہیم علیہ السلام اور ان کی آل پر فرمائی تھی،بلاشبہ تُو ہی قابل تعریف اور بزرگی والا ہے۔‘‘
(سنن ابن ماجہ : 906؛ المُعجم الکبیر للطّبراني : 9/115؛ ح : 8594، مسند الشّاشي : 611؛ الدّعوات الکبیر للبیہقي : 177، وسندہٗ صحیحٌ)