کتاب: ذکر مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم - صفحہ 12
احادیث کی روشنی میں 1. سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مَنْ صَلّٰی عَلَيَّ وَاحِدَۃً؛ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ عَشْرًا ۔ ’’اللہ اس پر دس رحمتیں کرتا ہے جو مجھ پہ ایک دفعہ درود پڑھے۔‘‘ (صحیح مسلم : 408) دوسری روایت میں ہے: مَنْ صَلّٰی عَلَيَّ مَرَّۃً وَاحِدَۃً؛ کَتَبَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ لَہٗ بِہَا عَشْرَ حَسَنَاتٍ ۔ ’’جو ایک دفعہ مجھ پہ درود پڑھے، اللہ اس کی دس نیکیاں لکھ دیتا ہے۔‘‘ (مسند الإمام أحمد : 2/262، وسندہٗ حسنٌ) اس حدیث کو امام ابن حبان رحمہ اللہ (۹۰۵)نے ’’صحیح‘‘ قرار دیا ہے۔ 2. سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مَنْ صَلّٰی عَلَيَّ صَلَاۃً وَّاحِدَۃً؛ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ عَشْرَ صَلَوَاتٍ، وَحَطَّ عَنْہُ بِہَا عَشْرَ سَیِّئَاتٍ، وَرَفَعَہٗ بِہَا عَشْرَ دَرَجَاتٍ ۔ ’’جو ایک مرتبہ مجھ پہ درود پڑھتاہے، اللہ اس پر دس رحمتیں نازل کرتاہے، دس خطائیں مٹا تاہے اوردس درجات بلند کر دیتا ہے۔‘‘ (مسند الإمام أحمد : 3/102، 261؛ عمل الیوم واللّیلۃ للنّسائي : 62، واللّفظ لہٗ، وسندہٗ حسنٌ)