کتاب: زیور علم اور مثالی طالب علم کے اخلاق و اوصاف - صفحہ 20
;ہو جاتا ہے اور کچھ فطری طور پر پہچانے جاتے ہیں۔ محاسنِ آداب اور مکارمِ اخلاق کی ترغیب کے اشارات شریعت کے عمومی احکام میں موجود ہیں۔ میں سب مکارم و محاسن کا احاطہ تو نہیں کر سکا، لیکن بطورِ مثال کچھ ذکر کیے ہیں، تاکہ اہم محاسن کی طرف راہنمائی ہو جائے۔ جو اسے مضبوطی سے پکڑے گا وہ خود بھی اس سے مستفید ہو گا اور دوسروں کو بھی فائدہ پہنچا سکے گا۔ یہ سارا مواد ان لوگوں کے آداب و اخلاق سے اخذ کیا گیا ہے جن کے علم میں اﷲ نے برکت دی ہے اور وہ ایسے امام بن گئے جو سیدھے راستے کی طرف راہنمائی کرتے ہیں، اﷲ تعالیٰ ہمیں جنت میں ان کے ساتھ اکٹھا کرے۔ آمین [1]
بکر بن عبداﷲ ابو زید
۵ / ۸ / ۱۴۰۸ ھ
[1] مزید معلومات کے لیے مندرجہ ذیل کتب سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:
1 حافظ خطیب بغدادی کی ’’الجامع للخطیب‘‘
2 اور ’’الفقیہ والمتفقہ‘‘
3 علامہ زرنوجی کی ’’تعلیم المتعلم طریق التعلم‘‘
4 امام شوکانی کی ’’أدب الطلب‘‘
5 علامہ آجری کی ’’أخلاق العلماء‘‘
6 امام سحنون کی ’’أدب المتعلمین‘‘
7 علامہ قابسی کی ’’الرسالۃ المفصلۃ لأحکام المتعلمین‘‘
8 امام ابن جماعہ کی ’’تذکرۃ السامع والمتکلم‘‘