کتاب: زیور علم اور مثالی طالب علم کے اخلاق و اوصاف - صفحہ 17
بسم اللّٰه الرحمن الرحيم
عرضِ مولف
میں ۱۴۰۸ھ میں اس بابرکت ’’زیورِ علم‘‘ کے آثار و نشانات کو ضبطِ تحریر میں لا رہا ہوں۔ الحمد ﷲ مسلمان علمی بیداری کے دور میں جی رہے ہیں کہ جس کو دیکھ کر چہرے چمک رہے ہیں۔ یہ علمی بیداری ترقی اور پختگی کے مدارج طے کرتے ہوئے نوجوانانِ امت کے دلوں میں ولولۂ تازہ اور علم کی عظمت پیدا کر رہی ہے۔
ہم دیکھ رہے ہیں کہ نوجوانوں کے دستے تسلسل کے ساتھ علم کے سائے تلے اس کے بوجھ کو اٹھائے ہوئے خود بھی اس سے سیراب ہو رہے ہیں اور دوسروں کو بھی فیض یاب کر رہے ہیں۔ ان کی بلند پروازی، ہمہ گیری، حیران کن معلومات اور علمی مسائل کی پہنائیوں میں غوطہ زنی؛ مسلمانوں کے لیے خوشی اور مسرت کا باعث ہے۔ پاک ہے وہ ذات جو دلوں کو زندہ بھی کر سکتی ہے اور مردہ بھی۔
لیکن اس مبارک تخم کی آبیاری اور ہر پہلو سے اس کی دیکھ بھال ناگزیر ہے، تاآنکہ علم و عمل کے مختلف پہلوؤں میں فکری، اعتقادی، عملی، گروہی اور جماعتی اتار چڑھاؤ میں کہیں لغزش اور لڑکھڑاہٹ پیدا ہو جائے تو اس سے بچاؤ کی ضمانت بھی موجود ہو۔
میں نے عالم بننے کے بارے میں یہ رسالہ اپنے ان نوجوان بھائیوں کی خدمت میں پیش کر دیا ہے جو ان پر ان لوگوں کے حالات منکشف کرے گا جو اس