کتاب: زیور علم اور مثالی طالب علم کے اخلاق و اوصاف - صفحہ 108
2 ایک گروہ کی باتیں دوسرے گروہ کو بتانا۔ 3 ڈینگیں مارنا اور زبان آوری میں مقابلہ کرنا۔ 4 طنز و مزاح کی زیادتی۔ 5 دو آدمیوں کی باہمی گفتگو میں دخل در معقولات کرنا۔ 6 کینہ پروری۔ 7 حسد و بغض۔ 8 بدگمانی۔ 9 اہلِ بدعت کی ہم نشینی۔ 10 اﷲ تعالیٰ کے حرام کردہ امور کی طرف پیش قدمی۔ آپ ایسے سب گناہوں، ان جیسے دوسرے گناہوں سے محتاط رہیں اور جملہ محرمات اور حدود اﷲ سے گریز کریں۔ اگر آپ ایسا کریں گے تو ٹھیک، ورنہ جان لیں کہ آپ دین داری میں بہت ڈھیلے ہیں، غیر ذمہ دار، غیر سنجیدہ، غیبت شعار اور چغل خور ہیں۔ آپ کو یہ مقام کہاں حاصل ہے کہ آپ ایک ایسے طالب علم ہوں جس کی طرف انگلی سے اشارہ کیا جا سکے اور جو علم و عمل کی نعمت سے سرفراز ہوا۔ اﷲ تعالیٰ آپ کے قدموں کو صحیح سمت پر چلائے اور دنیا و آخرت میں تقویٰ و طہارت اور خوش انجامی کو آپ کا مقدر بنائے۔ آمین ثم آمین وصلی اللّٰه علی نبینا محمد وعلیٰ آلہ وصحبہ أجمعین۔ بکر بن عبد اللّٰه أبو زید ۲۵/۱۰/۱۴۰۸