کتاب: ضوابط الجرح والتعدیل - صفحہ 5
کتاب: ضوابط الجرح والتعدیل
مصنف: الشیخ ارشاد الحق اثری
پبلیشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی
ترجمہ:
زیر نظر کتاب دراصل الشیخ ارشاد الحق اثری صاحب کے ان افادات کا مجموعہ ہے جو المدینہ اسلامک ریسرچ کی جانب سے منعقد کئے گئے ایک دورہ ضوابط الجرح والتعدیل کے دوران شیخ ارشاد الحق اثری صاحب نے ارشاد فرمائے تھے ،جنوری 2015 ءمیں یہ دورہ منعقد ہوا جس میں علماء و طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ انھیں کتابی شکل میں حافظ محمد یونس اثری نے ترتیب دیا۔ یہ کتاب اہل علم کے لئے اپنے موضوع پر قیمتی تحفہ کی حیثیت رکھتی ہے۔
پیش لفظ
الحمد للّٰه والصلوۃ والسلام علی رسول اللّٰه وعلی آلہ وصحبہ ومن والاہ ۔
أما بعد!
حدیث نبوی شریعت اسلامی میں قرآن مجید کے بعد وہ دوسرا مصدر ہے جس سے احکام شرعیہ مستنبط ہوتے ہیں، قرآن مجید کے اجمال کی تفصیل ، مطلق کی تقیید ، عام کی تخصیص حدیث ہی کے ذریعہ ممکن ہے ،غرض قرآن کریم کی الہی تفسیر کا یہ واحد منبع ہے۔یہی وجہ ہے کہ ’’ذکر‘‘کی حفاظت کا وعدہ قرآن کے ساتھ ساتھ حدیث کو بھی شامل ہے۔
اپنے وعدہ کی تکمیل کے لئے اللہ تعالی نے اپنے خاص فضل و کرم سے امت مسلمہ کو ایسا لشکر مہیا کیا جس نے حفاظت حدیث کے لئے اپنا تن من دھن قربان کر دیا اور حفاظت کی اس ذمہ داری کو نبھا کر سرخرو ہوگئے۔ ہر دور میں ایسے جہابذہ علماء آتے رہے جنہوں نے اپنے اسلاف سے اس مشن کو لیا اور آئندہ نسل تک اس کو منتقل کرتے رہےیہاں تک کہ یہ سلسلہ آج ہمارے دور تک آپہنچا ہے اور ہماری پست ہمتوں کے باوجود اللہ تعالی کے خصوصی فضل وکرم سے ایسے علماء ہمارے درمیان موجود ہیں جنہوں نے اس عظیم مشن کے لئے خود کو وقف کررکھا ہے اور بحسن خوبی اسے انجام دے رہے ہیں، انہی میں سے ایک نام استاذ الاساتذہ محدث العصر فضیلۃ الشیخ ارشاد الحق اثری صاحب حفظہ اللہ کا بھی ہے ،جن کی دفاع و شرح حدیث کے حوالہ سے خدمات معروف ومشہور