کتاب: ضوابط الجرح والتعدیل - صفحہ 27
اسی طرح امام شافعی رحمہ اللہ کے بارے میں یحی بن معین رحمہ اللہ نے نقد کیا ہے۔[1] لیکن یحی بن معین رحمہ اللہ کا یہ قول امام شافعی رحمہ اللہ کی عظمت کو کمزور نہیں کرتا۔
[1] انہوں نے امام شافعی کے بارے میں لیس بثقة کہا۔ (جامع بیان العلم: ۲/۱۱۱۴، باب حکم قول العلماء بعضھم فی بعض ) ابن عبدالبر رحمہ اللہ نے نقل کیا کہ امام احمد سے یہ کہا گیا کہ یحی بن معین امام شافعی کے بارے میں کلام کرتے ہیں ،تو امام احمد رحمہ اللہ نے جواب دیا: ’’ومن أين يعرف يحيى الشافعي هو لا يعرف الشافعي ولا يعرف ما يقول الشافعي؟ ‘‘ یعنی یحی ، امام شافعی کو کیسے جانتے ہیں؟ وہ امام شافعی کو نہیں جانتے اور نہ ہی وہ یہ جانتے ہیں کہ امام شافعی کیا کہتے ہیں؟ اس کے بعد امام ابن عبدالبر رحمہ اللہ امام احمد کے اس قول پر تبصرہ کرتے ہیں: ’’ صدق أحمد بن حنبل رحمه الله، إن ابن معين كان لا يعرف ما يقول الشافعي رحمه الله‘‘ یعنی امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے سچ فرمایا امام ابن معین رحمہ اللہ امام شافعی کے مؤقفات کو نہیں جانتے تھے۔