کتاب: ضوابط الجرح والتعدیل - صفحہ 20
اصول الجرح والتعدیل (صحیح حدیث کی تعریف کی روشنی میں)
صحیح حدیث کی تعریف :
ما رواہ عدل تام الضبط متصل السند غیر معلل ولا شاذ[1]
یعنی:وہ حدیث جسے عادل ، تام الضبط راوی روایت کرے ، اور اس کی سند متصل ہو، معلل اور شاذ نہ ہو۔
اس تعریف کی روشنی میں جرح والتعدیل کے اسباب اور دیگر موضوعات پر بحث کی جائے گی، تعریف میں سب سے پہلے عادل راوی کی بات ہوئی تو عدالت اور اس سےمتعلقہ امور کے حوالے سے گفتگو کی جاتی ہے، اس سے پہلے جرح والتعدیل کی تعریف کو ملاحظہ فرمالیں۔
الجرح والتعدیل کی تعریف :
نقد و جرح اور تعدیل یا توثیق کے حوالے سے عموماً ہم دو لفظ استعمال کرتے ہیں جرح اور نقدہے اوراس کے مقابلے میں لفظ تعدیل اور توثیق ہے۔
لفظ جرح کی لغوی وضاحت:
لغوی معنیٰ جرح (منع یمنع سے ) جسم کو زخم لگانا، بعض نے فرق کیا ہے۔ کہ جیم پر ایک پیش پڑھا جائے تو مراد جسم پر زخم لگانا ،(جیسا کہ قرآن مجید میں ہے کہ[وَالْجُرُوْحَ قِصَاصٌ]
[1] شرح نخبۃالفکر:۴۵، مکتبہ المیزان