کتاب: ضوابط الجرح والتعدیل - صفحہ 116
سوال نمبر:۶۔
خلط علیہ الاحادیث اور اختلاط میں کیا فرق ہے؟
جواب:
خلط علیہ الاحادیث تو فحش الغلط کے زمرے میں آتا ہے اور مختلط جس کا ذہن خلط ملط ہوگیاہو۔
سوال نمبر: ۷۔
واقعہ افک کے معاملے میں بعض صحابہ کےنام آئے ہیں کہ ان سے خطا ہوئی ہے؟
جواب:
الصحابۃ کلھم عدول،اگر ان کے نام آئے ہیں تو اللہ تعالیٰ نے ان کو معاف کردیا ہے۔ لہذا اللہ تعالیٰ کے معاف کرنے کے بعد اب ہمارے لئے اس میں کسی قسم کے شک وغیرہ کی کوئی گنجائش نہیں رہتی۔
سوال نمبر:۸۔
مروان بن حکم سے امام بخاری رحمہ اللہ نے روایت لی ہے بعض لوگ اس پر اعتراض کرتے ہیں،اس کا جواب عنایت فرمادیں۔
جواب:
اس حوالے سے دو باتیں ہیں ۔
۱۔ امام بخاری نے مروان بن حکم سے روایت اصالۃ لی ہے یا متابعت میں۔اگر متابعتاً لی ہے، تو پھر تو اعتراض ہی نہیں رہتا ۔