کتاب: ضوابط الجرح والتعدیل - صفحہ 11
مقدمہ از علامہ ارشاد الحق اثری الحمدللّٰه رب العالمین والصلوۃ والسلام علی سید الانبیاء والمرسلین و علی اٰلہ و صحبہ و من تبعھم باحسان الی یوم الدین ۔ امابعد عروس البلاد کراچی کے پوش علاقہ ڈیفنس فیز 4 میں المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کے نام سے ایک علمی و تحقیقی ادارہ قائم ہے، جہاں کے اکثر فضلاء الجامعہ الاسلامیۃ مدینہ منورہ کے فیض یافتگان میں سے ہیں، انہی کے زیر اہتمام سہہ ماہی ’’البیان ‘‘ بڑے تزک و احتشام سے شائع ہوتا ہے، جس کی تقریباًمختلف اہم عناوین پر مشتمل چوداں اشاعتیں منظر عام پر آچکی ہیں جن میں تعظیم حرمات اللہ، اسلامی بینکاری شرعی میزان میںاور اسلامی ثقافت جیسے اہم عناوین پر خصوصی اشاعتیں اہل علم سے داد تحسین حاصل کرچکی ہیں۔ اسی المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کے اربابِ اختیار نے اس ناکارہ کو گذشتہ سال جنوری 2015ءمیں تین دن کے لئے یاد فرمایا اور بتلایا کہ جرح و تعدیل کے اصول و ضوابط اور الجامع المسند الصحیح للامام البخاری رحمہ اللہ کے حوالے سے ایک دورۂ علمیہ کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں ان دونوں موضوعات پر ہم نے گفتگو کرنی ہے۔ ہر چند کہ یہ ناکارہ اس لائق نہیں ہے کہ ان اہم موضوعات پر کچھ معروضات پیش خدمت کرنے کی جسارت کرے لیکن منتظمین کی محبت نے حاضری پر مجبور کردیا ، چنانچہ حسب پروگرام 25، 26، 27 جنوری2015ء کو المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر میں حاضر ہوا۔ کراچی اندرون سندھ بلکہ پنجاب سے بھی طلباء کی کثیر تعداد اس دورہ میں شریک ہوئی، کراچی میں جامعات کے