کتاب: زکوۃ کے مسائل - صفحہ 69
أَصَابَتْ فُلَانًا فَاقَةٌ، فَحَلَّتْ لَهُ الْمَسْأَلَةُ حَتَّى يُصِيبَ قِوَامًا مِنْ عَيْشٍ - أَوْ قَالَ سِدَادًا مِنْ عَيْشٍ - فَمَا سِوَاهُنَّ مِنَ الْمَسْأَلَةِ يَا قَبِيصَةُ سُحْتًا يَأْكُلُهَا صَاحِبُهَا سُحْتًا۔رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] قبیصہ بن مخارق ہلالی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں ضامن بنا اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا۔اور اس بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیاآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’ہمارے پاس ٹھہر ،یہاں تک کہ صدقہ آئے، ہم اس میں سے تم کو دلوا دیں گے،پھر فرمایا’’اے قبیصہ رضی اللہ عنہ ! مانگنا حلال نہیں ہے،مگر تین آدمیوں کو۔ایک وہ جس نے ضمانت اٹھائی۔پس اس کے لئے سوال کرنا درست ہے،یہاں تک کہ ضمانت ادا ہو جائے پھر وہ سوال کرنے سے رک جائے،دوسرا وہ آدمی جس کو کوئی آفت پہنچی اور اس کا مال و اسباب ہلاک ہو گیا،تو اس کے لئے سوال کرنا درست ہے،یہاں تک کہ اسے اتنا مل جائے جس سے اس کی ضرورت پوری ہو جائے یا فرمایا جو اس کی حاجت مندی کو دور کر دے اور تیسرا وہ شخص کہ اس کو سخت فاقہ پہنچے،یہاں تک کہ اس کی قوم کے تین معقول آدمی اس بات کی گواہی دیں کہ فلاں شخص کو سخت فاقہ پہنچا ہے،پس اس کے لئے مانگنا درست ہے،یہاں تک کہ اسے اتنا مل جائے کہ اس کی ضرورت پوری ہو جائے یا فرمایا حاجت مندی کو دور کرے اے قبیصہ ؓ !ان تین صورتوں کے علاوہ سوال کرنا حرام ہے، اور ایسا سوال کرنے والا حرام کھاتا ہے ۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ عَنْ اَبِیْ سَعِیْدِ نِ الْخُدْرِیِّ رضی اللہ عنہ قَالَ : أُصِيبَ رَجُلٌ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ثِمَارٍ ابْتَاعَهَا، فَكَثُرَ دَيْنُهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «تَصَدَّقُوا عَلَيْهِ»، فَتَصَدَّقَ النَّاسُ عَلَيْهِ، فَلَمْ يَبْلُغْ ذَلِكَ وَفَاءَ دَيْنِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِغُرَمَائِهِ: «خُذُوا مَا وَجَدْتُمْ، وَلَيْسَ لَكُمْ إِلَّا ذَلِكَ)) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[2] حضرت ابوسعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ایک شخص کو ان پھلوں میں نقصان پہنچا جو اس نے خریدے تھے۔پس وہ بہت زیادہ مقروض ہو گیا۔رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’اسے صدقہ دو۔لوگوں نے اسے صدقہ دیا،لیکن صدقہ سے اس کا قرض پورا نہ ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے قرض خواہوں سے فرمایا جو ملتاہے لے لو،اس کے سوا تمہارے لئے کچھ نہیں ۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔
[1] صحیح مسلم ، کتاب الزکاۃ ، باب من تحلہ لہ المسئلۃ [2] صحیح مسلم ، کتاب المساقاۃ ، باب استحباب الوضع من الدین