کتاب: زکوۃ کے مسائل - صفحہ 44
كَنَزْتُمْ لِاَنْفُسِكُمْ فَذُوْقُوْا مَا كُنْتُمْ تَكْنِزُوْنَ 35؀] (سورۃ توبہ :35-34) ’’دردناک سزا کی خوشخبری سنا دو ان لوگوں کو جو سونا اور چاندی جمع کر کے رکھتے ہیں،اور انہیں اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے۔ایک دن آئے گا کہ اسی سونے چاندی پر جہنم کی آگ دہکائی جائے گی،اور پھر اسی سے ان لوگوں کی پیشانیوں،پہلوؤں اور پیٹھوں کو داغا جائے گا اور کہا جائے گا یہ ہے وہ خزانہ جو تم نے اپنے لئے جمع کیا،لو اب اپنی سمیٹی ہوئی دولت کا مزہ چکھو۔‘‘