کتاب: زکوۃ کے مسائل - صفحہ 39
کے دن آگ میں ہو گا ۔‘‘اسے طبرانی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر:16 زکاۃادا نہ کرنے والے لوگوں کو اللہ تعالیٰ قحط سالی میں مبتلا کر دیتے ہیں۔ عَنْ بُرَیْدَۃَ رضی اللہ عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم (( مَا مَنَعَ قَوْمٌ الزَّکَاۃَ اِلاَّ ابْتَلاَہُمُ اللّٰہُ بِالسِّنِیْنَ )) رَوَاہُ الطِّبْرَانِیُّ[1] (حسن) حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’زکاۃادا نہ کرنے والے لوگوں کو اللہ تعالیٰ قحط سالی میں مبتلا کر دیتے ہیں ۔‘‘ اسے طبرانی نے روایت کیاہے۔ مسئلہ نمبر:17 زکاۃادا نہ کرنے والے پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لعنت فرمائی ہے۔ عَنْ عَلِیٍّ رضی اللہ عنہ قَالَ لَعَنَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم آکِلَ الرِّبَا وَمُوْکِلَہِ وَشَاہِدَہُ وَکَاتِبَہُ وَالْوَاشِمَۃِ وَالْمُسْتَوْشِمَۃِ وَمَانِعَ الصَّدَقَۃِ وَالْمُحلِّلَ وَالْمُحَلَّلَ لَہٗ ۔رَوَاہُ الْاَصْبَہَانِیُّ[2] (حسن) حضرت علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سود کھانے،کھلانے،گواہی دینے اور کتابت کرنے والے سب لوگوں پر لعنت فرمائی ۔نیز بال گوندھنے ،گندوانے والی پر،زکاۃادا نہ کرنے والے پر،حلالہ نکالنے اور نکلوانے والے پر بھی لعنت فرمائی ہے۔‘‘اسے اصبہانی نے روایت کیا ہے۔
[1] صحیح الترغیب والترہیب الجزء الاول رقم الحدیث 761 [2] صحیح الترغیب والترہیب الجزء الاول رقم الحدیث 756