کتاب: زکوۃ کے مسائل - صفحہ 14
ملاحظہ ہوں۔ { مَثَلُ الَّذِيْنَ يُنْفِقُوْنَ اَمْوَالَھُمْ فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ كَمَثَلِ حَبَّةٍ اَنْۢبَتَتْ سَـبْعَ سَـنَابِلَ فِيْ كُلِّ سُنْۢبُلَةٍ مِّائَةُ حَبَّةٍ ۭوَاللّٰهُ يُضٰعِفُ لِمَنْ يَّشَاۗءُ ۭ وَاللّٰهُ وَاسِعٌ عَلِيْمٌ ٢٦١؁ }(البقرہ:261) ’’جو لوگ اپنے مال اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں ان کے خرچ کی مثال ایسی ہے جیسے ایک دانہ بویاجائے،اس سے سات بالیں نکلیں اور ہر بالی میں سو دانے ہوں۔اللہ تعالیٰ جس (کے عمل)کا اجر چاہتاہے (اس کی نیت کے مطابق جتنا چاہتاہے)بڑھادیتاہے۔اللہ بڑی وسعت والا اور علم والاہے۔‘‘ { اِنْ تُقْرِضُوا اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا يُّضٰعِفْهُ لَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ۭ وَاللّٰهُ شَكُوْرٌ حَلِيْمٌ 17۝ۙ }( التغابن :17) ’’اگر تم لوگ اللہ تعالیٰ کو قرض حسنہ دو تو وہ تمہیں کئی گناہ بڑھا کر دے گا اور تمہارے گناہوں سے درگزر فرمائے گا،اللہ تعالیٰ بڑا قدردان اور حوصلے والا ہے۔‘‘ { لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتّٰى تُنْفِقُوْا مِمَّا تُحِبُّوْنَ ڛ وَمَا تُنْفِقُوْا مِنْ شَيْءٍ فَاِنَّ اللّٰهَ بِهٖ عَلِيْمٌ 92؀} (آل عمران:92) ’’تم لوگ اس وقت تک نیکی(کے معیار مطلوب)کو نہیں پہنچ سکتے جب تک اپنی وہ چیزیں اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ نہ کردوجنہیں تم محبوب رکھتے ہو۔‘‘ {مَنْ ذَا الَّذِيْ يُقْرِضُ اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا فَيُضٰعِفَهٗ لَهٗ وَلَهٗٓ اَجْرٌ كَرِيْمٌ 11۝ۚ } (الحدید : 11) ’’کون ہے جو اللہ تعالیٰ کو قرض دے؟ بہترین قرض تاکہ اللہ تعالیٰ اسے کئی گنا بڑھا کر واپس کرے اور اس کے لئے بہترین اجر ہے۔‘‘ صدقہ و خیرات کی ترغیب میں چند احادیت مبارکہ ملاحظہ ہوں 1 ’’صدقہ اللہ تعالیٰ کے غصہ کو بجھاتا ہے،اور بری موت سے بچاتا ہے۔‘‘(مسند احمد) 2 ’’قیامت کے دن صدقہ مومن پر سایہ بن جائے گا۔‘‘(مسند احمد) 3 ’’صدقہ کرنے میں جلدی کروکیونکہ مصائب صدقہ سے آگے نہیں بڑھ سکتے۔‘‘(رزین)