کتاب: زکاۃ کے فضائل اور احکام - صفحہ 7
تواس کی زکاۃ تقریباً 2.300 بنے گی ، اور اگر کسی کے پاس مثلاً 100 گرام سونا 21 قیراط کا ہو تو اس کے خالص سونے کا وزن 87.600 گرام ہوتا ہے ، تواس کی زکاۃ تقریباً 2.190 گرام بنے گی اور اگر کسی کے پاس مثلاً 100 گرام سونا 18 قیراط کا ہو تو اس کے خالص سونے کا وزن 75.000 گرام ہوتا ہے ، تواس کی زکاۃ تقریباً 1.875گرام بنے گی،اور اسی طرح باقی سونے کا حساب ہوگا۔ کئی لوگ اپنے پاس موجود سونے سے 85 گرام کو نکال کر باقی سونے کی زکاۃ دیتے ہیں ،وہ اس طرح کہ اگر کسی کے پاس 200 گرام سونا ہو تو وہ 85 گرام اس میں سے نکال کر باقی 115 گرام سونے کی زکاۃ ادا کرتے ہیں ، یہ غلط ہے ، بلکہ ایک گرام سے لیکر جتنا سونا ہو ، تمام کی زکاۃ ادا کرنا چاہئے ۔سونے کی زکاۃ سونے سے بھی دی جاسکتی ہے اگر چاہیں تو اس کی قیمت بھی بطور زکاۃ ادا کی جاسکتی ہے ۔ 2) چاندی : اگر کسی کے پاس ساڑھے باون تولے چاندی ، جس کا وزن 595 گرام ہوتا ہے ، موجود ہو تو اس پر زکاۃ فرض ہے ، یاد رہے کہ مذکورہ وزن خالص چاندی کا ہے ، اگر کسی کے پاس مخلوط چاندی ہو تو وہ اس کی خالص چاندی کا حساب کرے ، اگر اس کے پاس موجود چاندی مذکورہ وزن کے برابر پہنچتی ہے تو اس پر زکاۃ فرض ہے ،ورنہ نہیں ۔ 3) نقدی روپیہ اور پیسہ : علماء نے کرنسی کو بھی سونے چاندی کی طرح ہی قرار دیا